ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رابڑی دیوی کا بڑا دعوی: نتیش مہاگٹھ بندھن میں واپس آکر 2020 میں تیجسوی کو سی ایم اور خود کوپی ایم بنوانا چاہتے تھے

رابڑی دیوی کا بڑا دعوی: نتیش مہاگٹھ بندھن میں واپس آکر 2020 میں تیجسوی کو سی ایم اور خود کوپی ایم بنوانا چاہتے تھے

Sat, 13 Apr 2019 21:14:39    S.O. News Service

پٹنہ،13؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان بہار کی سابق وزیر اعلی اور لالو پرساد یادو کی بیوی رابڑی دیوی نے نتیش کمار کو لے کر ایک ایسا دعوی کیا ہے، جس نے بہار کی سیات کو گرم کردیا ہے۔ رابڑی دیوی نے دعوی کیا ہے کہ اتحاد توڑنے کے بعد نتیش کمار واپس آنا چاہتے تھے۔مہاگٹھ بندھن سے ناطہ توڑ کربہار میں بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے والے نتیش کمار پر رابڑی دیوی نے کہا کہ وہ چاہتے تھے تیجسوی کو2020 کے لئے وزیر اعلی کے طور پر دیکھنا اور خود وزیر اعظم امیدوار کے طور پر۔ وہ چاہتے تھے کہ اس کا اعلان ہم کریں۔رابڑی دیوی نے کہا کہ نتیش کمار واپس آنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ میں تیجسوی کو 2020 میں وزیر اعلی کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں اور آپ مجھے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر اعلان کر دیں۔ یہاں تک کہ مہاگٹھ بندھن سے جے ڈی یو کے الگ ہونے کے بعد پرشانت کشور پانچ بار ہم سے ملنے آئے۔


Share: